اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sports Tournament in Doda: ڈوڈہ میں کھیل مقابلوں کا انعقاد - ڈوڈہ میں ’’سنساد کھیل سپاردھا‘‘

ضلع ڈوڈہ میں ’’سنساد کھیل سپاردھا‘‘ Sansad Khel Spardha 2022کے تحت کھیلے جا رہے کھیل مقابلوں کے افتتاحی میچ میں میں چھانگا بلاک کی ٹیم نے بھگوا بلاک کی ٹیم کو دو رن سے شکست دی۔

ڈوڈہ میں کھیل مقابلوں کا انعقاد
ڈوڈہ میں کھیل مقابلوں کا انعقاد

By

Published : Apr 4, 2022, 8:13 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ’’سنساد کھیل سپاردھا‘‘ کے تحت کئی کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ Sports Tournament in Dodaکھیل مقابلوں کا انعقاد اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کیا جا جا رہا ہے۔ Sports Stadium Dodaپانچ مختلف کھیل مقابلوں میں ضلع کے سبھی 18بلاکس سے کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ایک مختصر افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ڈوڈہ میں کھیل مقابلوں کا انعقاد

’’سنساد کھیل سپاردھا‘‘ Sansad Khel Spardha 2022کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کہا کہ مرکزی سرکار کی معاونت سے اس اسکیم کے تحت جموں و کشمیر ضلع ڈوڈہ میں ہی کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آگے کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

افتتاحی میچ چھانگا بلاک اور بھگوا بلاک کے مابین میں کھیلا گیا جس میں چھانگا بلاک کے کھلاڑیوں نے بھگوا بلاک کی ٹیم کو دو رن سے ہرایا۔ وہیں اس دوران والی بال اورکبڈی سمیت مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details