ایک ماہ تک چلنے والے روڈ سیفٹی ماہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے عوام کو ٹریفک قوانین کے متعلق بیدار پیدا کرنے، ڈرائیوروں کو اُن کی ذمہ داریوں سے روشناس کرانے کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے ۔
اختتامی تقریب جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سہنا کی صدارت میں براہ راست منعقد ہوئی جس میں ضلع ڈوڈہ کے متعدد افسران کے علاوہ متعلقہ محکمہ سے وابستہ عملے، نجی ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔
ڈوڈہ: قومی روڈ سیفٹی ماہ کا اختتام پروگرام کے دوران ایل جی نے عوام کو ٹریفک، سڑک کے تحفظ کی اہمیت افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین بالخصوص نوجوان نسل اس طرز کے پروگراموں میں شرکت کریں ۔جس سے سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
دریں اثناء ڈی سی ڈوڈہ نے وہاں موجود ٹرانسپورٹروں میں فٹنس سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور اپیل کی کہ تمام فریقین اپنے گاڑی کی حفاظت اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی گاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں۔