ڈوڈہ:ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک ہی گھر کے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ٹھاٹھری کے بڈانوں کے قریب اُس وقت رونما ہوا جب ایک آلٹو کار سڑک سے اتر کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
Road Accident in Doda: ڈوڈہ ٹھاٹھری میں سڑک حادثہ، تین افراد شدید زخمی - ڈوڈہ میڈیکل کالج
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری سڑک پر ایک حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے جموں منتقل کیا گیا۔Road Accident In Doda
ڈوڈہ ٹھاٹھری میں سڑک حادثہ، تین افراد شدید زخمی
عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تینوں زخمیوں کو ڈوڈہ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سبھی افراد کے سر میں چوٹ آئی ہے اور انھیں مزید علاج کے لیے جموں منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: