اردو

urdu

ETV Bharat / state

گُرمل سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک،  چار زخمی - گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ

ضلع ڈوڈہ میں پیر کے روز ضلع سے تقریبا 35 کلو میٹر دوری پر واقع گُرمل گاؤں میں ایک گاڑی کے چارسو فِٹ گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں منتقل کرایا گیا۔ گُرمل گاؤں میں گاڑی چارسو فِٹ گہری کھائی جاگری۔

road accident in doda one dead and four injured
گُرمل سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی

By

Published : Dec 28, 2020, 7:56 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے تقریبا 35 کلو میٹر دوری پر واقع گُرمل گاؤں میں ایک بے قابو گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ذرائع کے مطابق یہ گاڑی ڈوڈہ سے گُرمل کاستی گڑھ کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک حادثے کی شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد کے زخمی ہوگئے۔

گُرمل سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق علاقہ میں گزشتہ شب سخت برفباری سے درجہ حرات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے اور سڑک پر برف جمی ہوئی تھی، جو حادثہ کی وجہ بنی۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں سوار لوگ ٹھاٹھری سے گُرمل میں کسی گھریلو پروگرام میں شرکت کرنے جا رہے تھے، لیکن وہ اپنی منزل مقصود سے قریب پہنچ کر حادثے کے شکار ہوگئے، گاڑی سڑک سے چار سو فِٹ گہری کھائی میں جا گری۔

علاقہ میں خون کو منجمد کرنے والی ٹھنڈ، مسلسل بارش اور برفباری کے باوجود مقامی لوگوں نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کا کام شروع کیا اور سخت مشقت کے بعد زخمیوں کو کسی طرح سڑک تک پہنچایا۔

وہیں حادثے کی خبر پھیلتے ہی ڈوڈہ کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم ابابیل اپنے رضاکاروں کے ہمراہ جائے حادثہ گُرمل پہنچ کر اپنے ایمبولنس کے ذریعہ شدید زخمی افراد کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں منتقل کرایا گیا، حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالواحد مسکن ٹھاٹھری کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details