کھیل کود میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ڈوڈہ، کشتواڑ میں عوام اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے مذکورہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔
ڈوڈہ: رینج لیول کرکٹ ٹورنامنٹ چناب وارئیرس ڈوڈہ کے نام - doda range level cricket tournament
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے 'سیوک ایکشن پروگرام' کے تحت ڈوڈہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ رینج لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا جمعرات کے روز اختتام ہوا۔
فائنل مقابلے میں ڈی آئی جی ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن رینج عبد الجبار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمن مہمان ذی وقار کے طور مدعو کیے گئے تھے۔
ٹورنامنٹ اتوار کے روز شروع ہوا تھا۔ جس میں تینوں اضلاع کی چھ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ چناب وارئیرز اور ڈوڈہ وارئرز کے مابین کھیلا گیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈوڈہ واریئرز نے 15 اوورز میں 99 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چناب وارئیرس ڈوڈہ نے 11 اوورز میں 100 رنز بنائے اور ٹرافی اپنے نام کرلیے۔ پولیس کی طرف سے فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔