پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں نے وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے تختہ دار پر چڑھائے جانے کا مطالبہ کیا۔
سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں نے وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی کا اہتمام کیا۔ جس دوران وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف علماء کرام نے خطاب کے دوران کہا کہ ’’دنیا کا کوئی بھی قانون، کوئی بھی طاقت مقدس قرآن مجید کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتی۔‘‘