جموں و کشمیر کے ضلح ڈوڈہ میں بی ڈی سی کے چیئرمین کی قیادت میں ڈی سی دفتر کے باہر بجلی کی کٹوتی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بار بار بجلی کی کٹوتی پر کہا کہ رمضان کے پاک مہینے میں بجلی کی عدم دستیابی سے پریشانی ہوتی ہے۔ بی ڈی سی کے چیئرمین نے کہا کہ پورے رمضان کے مہنے میں جموں و کشمیر کو بجلی دینے والا خطہ چناب آج خود بجلی کے لیے ترس رہا ہے۔ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے پورا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔ Protest for electricity outside DC office Doda۔
Power Crisis in Kashmir: ڈوڈہ میں بجلی کی کٹوتی کے خلاف احتجاج - ڈی سی دفتر ڈوڈہ کے باہر بجلی کے لئے احتجاج
جموں وکشمیر سمیت پورے بھارت میں بجلی کا شدید بحران ہے۔ بجلی کٹوتی کے خلاف ڈوڈہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے انتظامیہ سے بجلی فراہم کرنے کی مانگ کی۔ Protest in Doda for power supply۔
Protest against power cut in Doda
بی ڈی سی چیئرمین اور مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ہماری مشکلات کا حل نکالے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو عوام سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوگی۔
مزید پڑھیں: