اردو

urdu

ETV Bharat / state

Good Governance Week: ضلع ڈوڈہ میں مسابقتی تقریب کا انعقاد - نہرو یووا کیندر

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ’گڈ گورننس ہفتہ‘ Good Governance Weekکی نسبت سے مسابقتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف بلاکس کے 50 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

Good Governance Week:ضلع ڈوڈہ میں مسابقتی تقریب کا انعقاد
Good Governance Week:ضلع ڈوڈہ میں مسابقتی تقریب کا انعقاد

By

Published : Dec 24, 2021, 5:10 PM IST

’’انتظامیہ گاؤں کی اور‘‘ کے موضوع کے تحت گڈ گورننس ہفتہ Good Governance Weekکی تقریبات کے تناظر میں ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ نے نہرو یووا کیندر Nehru Yuwa Kendraکے اشتراک سے ڈی ای سی سی ڈوڈہ (اکرم آباد) میں ضلع سطح کے مسابقتی تقریب کا انعقاد کیا۔

ضلع ڈوڈہ میں ’گڈ گورننس ہفتہ‘ کی نسبت سے مسابقتی تقریب کا انعقاد

تقریب میں ضلع کے مختلف بلاکس کے 50 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران طلبہ نے ’’نیشن بلڈنگ اینڈ گورننس‘‘ Nation Building and Governanceموضوع پر مقالات پڑھے۔ ہر ایک طالب عمل کو دس منٹ کا وقت دیا گیا۔

مسابقتی پروگرام میں بہتر انداز میں موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے طلبہ کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details