ڈوڈہ (جموں و کشمیر) :پی ایم ایس ایس ایس فیسیلیٹیشن سنٹر، جی ڈی سی، ڈوڈہ میں وزیر اعظم خصوصی اسکالرشپ سکیم 2023 24 کے حوالہ سے ڈاکٹر اعجاز احمد وانی، ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف زولوجی اور نوڈل آفیسر نے اسکیم سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران طلبہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کا زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تلقین کی۔ پریس کانفرنس کے دوران نوڈل آفیسر نے اسکیم کی مکمل تفصیلات شیئر کیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت ہند کے زیر اہتمام اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نئی دہلی AICTE کے ذریعہ 12ویں کلاس کے بعد میڈیکل، انجینئرنگ پروفیشنل اور جنرل کورسز میں اسکالرشپ کے مختلف زمروں کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ یہ اسکیم خاص طور پر جموں، کشمیر اور لداخ کے طلبہ کے لئے خصوصی طور وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت طلباء کو 12ویں جماعت میں میرٹ کی بنیاد پر بھارت بھر کے مختلف اور معروف اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے خواہشمند طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ رجسٹریشن اور دستاویزات کی تصدیق کے وقت درکار مختلف دستاویزات تیار رکھیں۔ اور مختلف کالجز کو سہولتی مراکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔