جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل رات کی تاریکی میں نامزد امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے اور کاستی گڑھ حلقہ میں این سی نے کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ سازباز کا الزام عائد کیا ہے۔
ادھر کانگریس کارکنان نے درمیانی شب اپنا بیان جاری کرتے ہوئے این سی اور بی جے پی پر رائے دہندگان کو خریدنے کا الزام عائد کیا اور اُس دعویٰ کو مسترد کیا کہ کانگریس کسی دوسری جماعت کے ساتھ منسلک ہوگئی ہے۔