اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ضلع پولیس لائن کے قریب گرینیڈ حملہ، ایک اہلکار زخمی - Doda grenade attack

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے اور علاقہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈوڈہ: ضلع پولیس لائنز کے قریب گرینید حملے میں پولیس اہلکار زخمی
ڈوڈہ: ضلع پولیس لائنز کے قریب گرینید حملے میں پولیس اہلکار زخمی

By

Published : Jul 5, 2021, 5:35 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 7:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے قریب گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دستی بم حملے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور اسے ڈسٹرکٹ اسپتال ڈوڈہ میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے اور علاقہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایس پی آپریشن راج کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ شام ساڑھے چار بجے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے نزدیک ایک زیر تعمیر عمارت میں تعینات ایس او جی ہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجہ میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر میڈیکل کالج اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ڈوڈہ: ضلع پولیس لائن کے قریب گرینیڈ حملہ، ایک اہلکار زخمی

اُنہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ مشترکہ فورسسز کی طرف سے حملہ آور کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Grenade attack in Srinagar: سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک

واضح رہے کہ ڈوڈہ ایک طویل عرصے سے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے آزاد ہے۔ پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ضلع ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت یا موجودگی نہیں تھی۔ یہ واقعہ ڈوڈہ قصبے میں کئی سالوں کے بعد پیش آیا ہے۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details