محکمہ جنگلات نے ڈگری کالج ڈوڈہ کے اشتراک سے کالج کے احاطے میں خواتین کے عالمی دِن پر شجرکاری مہم Plantation Drive at Degree College Dodaکا اہتمام کیا۔
ڈگری کالج ڈوڈہ میں عالمی یوم خواتین پر شجر کاری کالج عملہ، طالبات کے علاوہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بھی کالج کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ Plantation Drive on International Women’s Dayلیا۔
کنزرویٹر آف فاریسٹ چناب سرکل ڈوڈہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ڈوڈہ ڈگری کالج میں شجر کاری مہم کے تحت کئی پودے لگائے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15مارچ یوم چنار کے موقع پر بھی کالج احاطے میں چنار کے پودے لگائے جائیں گے۔
پرنسپل ڈگری کالج ڈوڈہ نے محکمہ جنگلات کی جانب سے کالج احاطے میں شجر کاری مہم پر محکمہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم میں کالج کی متعدد طالبات نے حصہ لیکر دیودار کے پودے نصب کیے۔