پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے زیر تعمیر گورنمنٹ میڈیکل کالج گھٹ، ڈوڈہ کے احاطہ میں شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر وہاں میڈیکل کالج کے عملہ کے علاوہ ایم بی بی ایس طلبا بھی موجود تھے۔
کالج کے احاطے میں مختلف اقسام کے پیڑ پودے لگائے گئے اور عوام کو شجرکاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں شجرکاری مہم کا آغاز شجرکاری مہم کے دوران پرنسپل میڈیکل کالج ڈوڈہ، طلبہ اور عملہ کے دیگر ارکان نے بھی شجر کاری مہم کے دوران پیڑ لگائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف خان نے بتایا کہ ’’موجودہ وقت میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے شجرکاری ایک کار آمد اور موثر اقدام ہے۔ اس سے نہ صرف جنگلات کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے بلکہ ماحول کو صاف ستھرا اور متوازن رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔‘‘