اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: پی ایچ ای عارضی ملازمین کی ہڑتال ختم - protest by PHE Employees

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ صحت سے وابستہ عارضی ملازمین کی سات فروری سے جاری ریاست گیر ہڑتال منگل کے روز اختتام پذیر ہوئی۔

عارضی ملازمین کی ہڑتال ختم
عارضی ملازمین کی ہڑتال ختم

By

Published : Feb 25, 2020, 5:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:11 PM IST

ڈوڈہ میں محکمہ صحت دفتر کے احاطہ میں عارضی ملازمین نے پی ایچ ای ملازمین یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے دھرنا دیا اور حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ سہی ان کے بچوں کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچایا جائے۔

عارضی ملازمین کی ہڑتال ختم

فرنٹ کے رہنما عبدالرشید جرال نے بتایا کہ سات فروری کو تمام عارضی ملازمین نے تنگ آکر کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور مسلسل دو ہفتوں تک نل سے جل کا سلسلہ روک دیا تھا جس وجہ سے پورے ضلع میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ فرنٹ کے ریاستی سطح کے رہنماؤں نے لفٹینٹ انتظامیہ کے سکریٹری سے ملاقات کی اور حکام نے عارضی ملازمین کے کچھ مطالبات کو تسلیم کیا ہے، اس لئے فرنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہڑتال کو ختم کرکے حکومت کو پالیسی بنانے کے لئے مزید وقت دیا جائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وہ تیس اپریل تک اپنے فرائض کو بغیر کوئی رکاوٹ انجام دیتے رہیں گے۔ اگر مقررہ مدّت کے اندر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا ہے تو احتجاج ہڑتال کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جائے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details