ڈوڈہ: یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے ڈوڈہ جل شکتی ڈپارٹمنٹ میں یومیہ اجرت کے ایمپلائز گزشتہ 22 جون سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں، تنظیم کے سینئرز نے اپنے دیرینہ مطالبات پر میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے حکومت سے عارضی ملازمت کو باقاعدہ کرنے کے علاوہ مرکزی قانون کے تحت کم از کم اجرت و میڈیکل الاؤنس میں اضافہ اور 70 ماہ کی زیرالتواء اجرت کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ PHE daily wagers protest
انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے زیرالتوا مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں متعدد مسائل کو لیکر یونین کی جانب سے چیف سکریٹری کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا تاہم آج تک ان مسائل کو حل نہیں کیا گیا جس کے بعد ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔