اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار گلیاروں والی شاہراہ کی تعمیر سے قصّبہ ٹھاٹھری کے لوگ پریشان

مقامی عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےانتطامیہ سے گذارش کی کہ قصّبہ سے چار گلیاروں والی شاہراہ کی تعمیر کی جائے اور مطالبہ کیا کہ ایک بھی مکان کو نقصان پہنچائے بغیر دریائے چناب کے ساتھ ساتھ فلائی اور کے ذریعے شاہراہ کی تعمیر کی جائے۔

ٹھاٹھری کے لوگ پریشان
ٹھاٹھری کے لوگ پریشان

By

Published : Nov 9, 2020, 10:46 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے کے مقامی لوگوں کی طرف سے ضلع انتظامیہ کو ایک عوامی قرارداد پیش کی گئی ہے، جس میں انہوں نے شہر میں سرکلر روڈ سے این ایچ 244 کو دریائے چناب کے کنارے کڑدن بستی کے ساتھ ساتھ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کی دوری دو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ قرارداد اس وقت عمل میں آئی جب این ایچ 244 فور وے کی تعمیر کے حوالے سے یہ خبریں گردش کرنے لگی کہ شاہراہ کو قصبہ کے درمیان سے تعمیر کیا جانا ہے جس وجہ سے مقامی شہریوں کو نقصان خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

چار گلیاروں والی شاہراہ کی تعمیر سے قصّبہ ٹھاٹھری کے لوگ پریشان

اس کے علاوہ یہ بھی افواہ پھیلی کہ شاہراہ کی تعمیر باغ گاؤں کے بیچ کی جارہی ہے، جس کے چلتے پورا گاؤں تباہ ہو رہا ہے۔ دریں اثناء مقامی افراد ایس ڈی ایم آفس ٹھاٹھری میں جمع ہوئے اور ایک قرارداد جس کو پی ڈی پی کے سینئر رہنما عبدالمجید بٹ اور کچھ دیگر مقامی لوگوں نے پیش کیا۔ اس میں مقامی لوگوں کے علاوہ مختلف سیاسی اور غیر سیاسی رہنماؤں نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیے
'امسال صرف 25-30 عسکریت پسند درندازی میں کامیاب ہوئے'

اس قرارداد کی کاپی ایل جی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کو دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر رہنما اصغر حسین کھنڈے، بی جے پی رہنما سبھاش کمار، سینئر شہری جلال دین عرف تسکین بدنوی، وسیم زرگر، بی ڈی سی چیئرپرسن مظفر حسین اور دیگر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس قرارداد پر اتفاق کیا کہ قصّبہ سے چار گلیاروں والی شاہراہ کی تعمیر کی جائے اور مطالبہ کیا کہ ایک بھی مکان کو نقصان پہنچائے بغیر دریائے چناب کے ساتھ ساتھ فلائی اور کے ذریعے شاہراہ کی تعمیر کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details