اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام

ضلع ڈوڈہ کے شمال مشرقی علاقہ پنچایت کوٹی میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور محکمہ کی لاپرواہی کے خلاف لوگوں نے نائب سرپنچ کی قیادت میں محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ڈوڈہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام
ڈوڈہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام

By

Published : Oct 17, 2021, 8:35 PM IST

احتجاجی مظاہرین نے محکمہ پی ایچ ای کے خالف نعرے بھی لگائے اور عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا۔

ڈوڈہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام

احتجاج کر رہے کوٹی کے نائب سرپنچ نے بتایا کہ وہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے سڑکوں پر احتجاج کے لئے مجبور ہیں۔ لوگوں کو محکمہ نے پانی کی سہولیت فراہم کرنے کے بجائے مسلسل ہراساں کرنے کا کام کیا ہے۔ جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مرکزی حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ہر گھر نل سے جل، لیکن غریب عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ اب نوبت یہاں تک آن پڑی ہے کہ قدیمی پائب لائن کو اکھاڑ لیا گیا اور جو نجی پائب لائن لوگوں نے نالوں سے پانی کے لئے نصب کی ہے، اُس پر بھی اعتراض کیا جا رہا ہے۔ یہ کون سا قانون اور انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوگ پانی کی بوند بوند کے محتاج ہیں لیکن پانی فراہم کرنے والا محکمہ ہی پانی فراہم کرنے کے بجائے بند کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کشمیریوں کا ہاتھ نہیں: فاروق عبداللہ

وہیں مقامی باشندے نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین جو کہتے ہیں، وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ کسی ایک آفیسر کا نام بتائے بغیر اُنہوں نے بتایا کہ جب بھی اپنے حق کے لئے احتجاج کرتے ہیں تو اُن کو یہ بتایا جاتا ہے کہ آپ جہاں جاؤ، اُن کی پہنچ ہر جگہ ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ غریب عوام کے ساتھ امتیازی سلوک سے وہ بہت افسردہ ہیں۔ محکمہ کے لوگ اُن کا نقصان کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details