اردو

urdu

ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک کی وجہ سے عوام پریشان

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے سنگینی گندو میں خستہ حال سڑک کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

people are in trouble due bad road
خستہ حال سڑک کی وجہ سے عوام پریشان

By

Published : Jan 3, 2021, 7:38 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور دراز سب ڈویژن گندو کے گاؤں سنگینی میں خراب سڑک کی وجہ سے مقامی افراد میں انتظامیہ شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

اسی سبب سنگینی کے عوام نے تحصیل صدر مقام پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ایس. ڈی. ایم گندو پریتم لال تھاپا کے سامنے سڑک کے متعلق اپنی شکایت درج کی۔

خستہ حال سڑک کی وجہ سے عوام پریشان

لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے لئے تعمیر کی جا رہی سڑک کا کام ایک سال قبل بند کر دیا گیا ہے ۔جس وجہ سے مقامی آبادی کو موسم سرما کے دوران شدید مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

عوامی مسائل مطالبات کو ایس ڈی ایم گندو نے غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ خستہ حال سڑک کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

اس کے بعد ہی سڑک کا کام شروع ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ان دنوں برفباری کے موسم میں سڑک کی تعمیر کو شروع نہیں کیا جا سکتا ہے ۔تاہم موسم میں خوشگوار تبدیلی کے بعد اس کی مرمت شروع کر دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details