پونچھ:سرحدی ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹری علاقہ میں گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر ہلاک ہوگیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبرJK06B 1153 ملنو سے کہارا کی جانب جارہی تھی ۔ جب گاڑی چارواہ کہاڑہ کے پاس پہنچ گئی تو اس نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی۔انہوں نے کہا کہ راہگیر کی شناخت بابر احمد ولد محمد رفیق کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی ٹکر سے مذکورہ شخص کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے علاج کے لیے فوری طور پر پی ایچ سی ٹھاٹری لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران علاج مذکورہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔