روس کی جانب سے یوکرین پر فوجی آپریشن کے اعلان کے نتیجے میں 180کشمیری طلباء یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام طلباء کو جنگی بنیادوں پر واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔Parents of Students Stranded in Ukraine
یوکرین میں قیام پزیرطلبا کے والدین پریشان ضلع ڈوڈہ کے دو طلباء جو اعلیٰ تعلیم کے لئے یوکرین گئے ہوئے تھے ۔وہاں حالت کشیدہ ہونے کی وجہ سے اُن کے والدین بہت پریشان ہیں۔اور وہ اپنے بچوں کو بحفاظت گھر واپس لانے کے لئے فکر مند ہیں۔
یوکرین میں پھنسے ایک طلباء کے والد سریندر کٹوچ نے بتایا کہ اُن کا فرزند بھی یوکرین کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہے ۔آج تک سب ٹھیک چل رہا تھا ۔لیکن پچھلے کچھ دِنوں سے جنگ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ہر کوئی اپنے بچّوں کو لے کر پریشان ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ وہ اپنے فرزند سے رابطے میں ہیں ،وہ بہت خوفزدہ تھا ،وہاں کب کیا ہو جائے کوئی پتہ نہیں ہے۔فرزند نے بتایا کہ آسمان پر جنگی طیاروں کی گن گرج سنائی دے رہی ہے۔
سریندر نے بتایا کہ ایسے میں وہ کیسے چین سے بیٹھ سکتے ہیں ۔اُنہوں نے مرکزی حکومت اور ریاستی ایل.جی سے جلد از جلد بچّوں کو جنگ زدہ علاقوں سے باہر نکالنے کی اپیل کی ہے۔
سریندر نے اپنے فرزند کی گھر واپسی کے لئے 25 فروری کے لئے ہوائی جہاز کی ٹکٹ بھی بُک کروائی تھی۔لیکن جنگ شروع ہونے کی وجہ سے تمام پروازین منسوخ کر دی گئی ہیں۔