ڈوڈہ ضلع کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گندوہ District Hospital Gandoh میں ایک بچے کے انتقال کے بعد والدین نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ بچے کے والدین کے بیان کے مطابق وہ صبح گھر پنچایت ڈھکی سے 5 کلومیٹر پیدل چل کر گندوہ اسپتال پہنچے اور وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا۔ کافی دیر بعد بی ایم او گندوہ ہسپتال Gandoh Hospital آتے ہیں اور بچے کے والدین سے بات کرتے ہوئے اسرار الحق چودھری 'آپ کے بچے کو آکسیجن کا مسئلہ ہے اور ہمارے پاس ہسپتال میں آکسیجن مشین Oxygen machine نہیں ہے'۔
بچے کے والد نے دعویٰ کیا کہ ان کی بچی کی موت مبینہ طور پر ایس ڈی ایچ گندوہ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی کیونکہ انہوں نے ہسپتال میں اس کے بچے پر توجہ نہیں دی۔