جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ہی ضلع ڈوڈہ کے تمام بلاکس میں فارسٹ رائٹ ایکٹ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کے بلاک کاستی گڑھ، بھاگواہ اور عسّر میں بھی جنگلات بچاؤ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ بلاک کاستی گڑھ کے عوام نے اِن کمیٹیوں کو تشکیل دینے پر متعلقین پر جلد بازی کا الزام عائد کیا ہے۔ فارسٹ رائٹ ایکٹ کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹیوں پر عوامی حلقوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
فارسٹ رائٹ ایکٹ کمیٹیوں میں بھی پنچایتی نمائندگان کا دبدبہ
کاستی گڑھ میں کمیٹیوں میں شامل کیے گئے بیشتر افراد میں پنچایتی راج کے پنچوں اور سرپنچوں کو ہی رکھا گیا ہے۔
فارسٹ رائٹ ایکٹ کمیٹیوں
لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا اور چند لوگوں کو بُلا کر کمیٹیاں بند کمروں میں بنائی گئیں ہیں۔ کاستی گڑھ میں کمیٹیوں میں شامل کیے گئے بیشتر افراد میں پنچائتی راج کے پنچوں اور سرپنچوں کو ہی رکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی پر کمیٹیوں کی تشکیل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ اور متعلقہ محکمہ سے مانگ کی ہے کہ یہ کمیٹاں دوبارہ سے تشکیل دی جائیں، ورنہ وہ سڑکوں پر اُترنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔