ضلع ڈوڈہ میں بعد دوپہر سڑک حادثہ میں ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ گندو ٹھاٹھری سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار بمبو کے مقام پر بے قابو ہونے کی وجہ سے سات سو فِٹ گہری کھائی میں گر گئی، جس کی وجہ سے ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی - one injured in doda road accident
ضلع ڈوڈہ میں گندو ٹھاٹھری سڑک پر تیز رفتار بے قابو کار کے سات سو فِٹ گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی
حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کر دی اور زخمی شخص کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا، خبر لکھے جانے تک زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔