اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، دو زخمی - ڈوڈہ سے دھڑہ کی طرف جا رہی تھی

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھبور علاقہ میں جمعرات کی شام ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سڑک حادثہ میں ایک جاں بحق دو زخمی
سڑک حادثہ میں ایک جاں بحق دو زخمی

By

Published : Jul 23, 2020, 10:46 PM IST

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ڈوڈہ گندنہ بھبور سڑک پر پیش آیا جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید طور زخمی ہوئے تھے۔ ڈمپر گاڑی زیر نمبر ( JK06-9188 ) ڈوڈہ سے دھڑہ کی طرف جا رہی تھی۔ جوں ہی بھبور کے مقام پر پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: مسافر بردار گاڑی حادثہ کا شکار، متعدد زخمی


حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے بچاؤ کاروائی شروع کر دی اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔ حادثہ میں زخمیوں کی شناخت سجاد احمد ولد نظیر احمد سکنہ دھوڑہ،اشفاق احمد ولد محمد لسہ سکنہ بنشالہ، مبشر حسین ولد منگہ بنشالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک تین زخمیوں میں سے ایک جس کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، کو ڈوڈہ سے میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details