خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں آئے دن سڑک حادثات کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ تاہم بدھ کے روز قریب شام ساڑھے پانچ بجے ایک ماروتی وین حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ ایک شخص ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دو زخمی - ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر احمد
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ڈوڈہ گندنہ سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ایک ماروتی وین دھڑا کے نزدیک بے قابو ہو کر تقریباً پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ڈوڈہ گندنہ سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ایک ماروتی وین نمبر JK01-5764 ڈوڈہ گندنہ سڑک پر دھڑا کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تقریباً پانچ سو فٹ کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ مقامی رضاکار تنظیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے میڈیکل کالج ڈوڈہ بھیجا گیا۔ جہاں تین زخمیوں میں سے ایک کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر احمد ولد شیر محمد سکنہ دھڑا 17 کے طور ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت سلیم جان ولد محمد شفیع سکنہ دھڑا عمر 23 برس، امتیاز احمد ولد عبدالرحمان سکنہ روتی پدرنہ عمر 22 کے طور ہوئی ہے۔