اردو

urdu

ETV Bharat / state

وی ڈی سی ممبران نے خانہ بدوشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا - خانہ بدوشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

متاثرین کا یہ بھی الزام ہے کہ تاحال پولیس نے کوئی قانونی کاروائی نہیں کی ہے۔ اور ملزمین کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

وی ڈی سی ممبران نے خانہ بدوشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
وی ڈی سی ممبران نے خانہ بدوشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

By

Published : Aug 17, 2020, 5:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مغربی علاقہ دیسہ - موٹھی ملان میں مقیم خانہ بدوش گوجر قبیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ دیہی دفاعی کمیٹی (وی ڈی سی) سے وابستہ اہلکاروں نے اِن کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے شدید زد و کوب کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ خانہ بدوش لوگوں میں چار کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ان مضروب خانہ بدوش لوگوں کا کہنا تھا کہ وی ڈی سی ممبران نے سنیچر کو بھی ان پر حملہ کیا تھا اور اتوار کی صبح دوبارہ جان لیوا حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

انہوں نے کہا وی ڈی سی اہلکاروں نے بندوق کی زد پر انہیں مارا پیٹا۔

وی ڈی سی ممبران نے خانہ بدوشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

متاثرین کا یہ بھی الزام ہے کہ تاحال پولیس نے کوئی قانونی کاروائی نہیں کی ہے۔ اور ملزمین کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریاسی میں مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں باپ اور بیٹے کی پٹائی

واضح رہے کہ ان وی ڈی سی ممبران پر گزشتہ طویل عرصہ سے اس طرح کی غیر قانونی مجرمانہ سرگرمیوں کا الزام عائد ہوتا رہا ہے اور آج ایک بار پھر انہوں نے یہ حرکت انجام دی ہے۔

عوامی حلقوں نے وی ڈی سی ممبران کی اس حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ نوے کی دہائی کے وسط میں جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے ولیج ڈیفنس کمیٹیاں (وی ڈی سی) قائم کی گئی تھیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مقامی لوگوں کو فوجی تربیت فراہم کی اور انہیں عسکریت پسندوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہتھیاروں اور وائرلیس سیٹوں سے آراستہ کیا۔ ابھی جموں و کشمیر میں کم از کم 450 ایسی وی ڈی سی فعال ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details