مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں علاقہ گندو کے بھرتی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نئے شادی شُدہ جوڑے کو گندو میں قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا۔
نمائندے کے مطابق شادی میں بطور براتی شامل ہونے والے ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد دولہا، دلہن اور اُن کے ساتھ چار براتیوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔ دلہن کا تعلق ضلع رام بن کے رامسو علاقے سے بتایا جا رہا ہے جو کہ ریڈ زون کے زمرے میں آتا ہے۔