ڈوڈہ (جموں و کشمیر):نہرو یووا کیندر کی جانب سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں وزارت کھیل اور گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) ڈوڈہ کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے ضلع سطح کی ’’نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈی سی ڈوڈہ سمیت سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔ جبکہ طلبہ کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔
منتظمین کے مطابق ڈگری کالج ڈوڈہ میں منعقدہ اس پروگرام کا مقصد G20 اجلاس، جس کا ایک حصہ جموں و کشمیر میں بھی منعقد ہو رہا ہے، کی اہمیت و افادیت سے متعلق عوام خاص کر نوجوانوں کو واقف کرانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ڈی سی نے تقریب کا آغاز روایتی چراغاں سے کیا جس کے بعد تقریب کی نسبت سے خطبہ استقبالیہ پیش کیا گیا۔