جموں و کشمیر کے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد نیشنل کانفرنس نے ضلع ڈوڈہ کی تمام اکائی کو تحلیل کر دیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر خالد نجیب سہروردی کی جانب سے ضلع ڈوڈہ کے صدر دفتر سے جاری ایک حکم نامہ سے یہ اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے ضلع ڈوڈہ کی ضلع کمیٹی، بلاک کمیٹی کے علاوہ یوتھ ونگ ایس سی اور او بی سی ونگ، زنانہ ونگ و دیگر ذیلی تنظیموں کو فی الفور تحلیل کر دی گئی ہے۔