اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ماتا ویشنودیوی کے مندر سے نوراتری کا آغاز - ماتا ویشنودیوی کی مندر سے نوراتری کا آغاز

جموں و کشمیر میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر سے نوراتری فیسٹیول کا آغاز وزیر برائے پی ایم او جیتندر سنگھ کے ذریعہ کیا گیا۔

وزیر برائے پی ایم او جیتندر سنگھ

By

Published : Sep 29, 2019, 9:17 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:35 PM IST

نوراتری فیسٹیول کے موقع پر بھارت کے دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں عقیدت مند اپنی تمناؤں اور آرزؤں کے ساتھ ماتا ویشنو دیوی کے پاس آتے ہیں۔

ماتا ویشنودیوی کی مندر سے نوراتری کا آغاز

ماتا ویشنو کی مندر تریکوٹا پہاڑ پر واقع ہے جہاں عقیدت مند ماتا کے درشن کے لیے جاتے ہیں اور وہیں سے ماتا کی یاترا بھی شروع ہوتی ہے۔ تہوار کو دیکھتے ہوئے مندر کے صدر دروازے کو رنگ برنگے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی اور تکلیف نہ پہنچے جس کے لیے حفاظت کا پختہ انتظام بھی کیا گیا ہے۔ جہاں جموں و کشمر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

حفاظتی انتطام کو دیکھنے کے بعد عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ کٹرا میں نوراتری فیسٹیول 1996 سے ہی منعقد کیا جاتا رہا ہے۔ جو 29 ستمبر سے 7 اکتوبر تک منایا جائے گا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:35 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details