پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بنجواہ علاقے میں نائب تحصیلدار نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں کو مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اشیاء فروخت کرنے پر زور دیا۔ Market Checking Drive in Doda۔ نائب تحصیلدار نے دکانداروں سے گراں فروشی سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ گاہک سے مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی انجام دی جائے گی۔ مقامی دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریڑیوں، گاڑیوں اور آٹو رکشا میں بغیر اجازت نامے کے سبزیاں، پھل سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے والے افراد خریداروں سے من مرضی دام وصولتے ہیں۔ Market Checking Drive in Doda۔ انہوں نے حکام سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کیے جانے کی اپیل کی۔
Market Checking Drive in Doda: ڈوڈہ میں دکانداروں سے مقررہ نرخ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے پر زور
ڈوڈہ کے باشندوں نے حکام سے ماہ مبارک رمضان کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ Market Checking Drive in Dodaکیا ہے۔
Market Checking Drive in Doda
مقامی باشندوں نے نائب تحصیلدار کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کی سراہنا کرتے ہوئے حکام سے ماہ مبارک رمضان کے دوران سبزیوں، پھلوں، گوشت، دودھ اور روٹی سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔