جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ روز ایس ایس پی آفس کے سامنے پانچ ہزار سے زائد نقد رقم ایک پولیس اہلکار کو سڑک پر گرا ہوا ملنے کے بعد اس نے رقم کو بحفاظت پولیس اسٹیشن میں جمع کرا دیا۔
پولیس اہلکار کی ایمانداری، گری رقم اصل مالک تک پہنچانے میں کامیاب پیشہ پانے والے پولیس اہلکار دلشاد نے ماڈل پولیس اسٹیشن میں پیسہ جمع کرانے کے بعد ڈوڈہ میں کام کر رہی مقامی رضاکار تنظیم ’ابابیل‘ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا کہ اگر کسی کے پیسے ڈوڈہ میں گرے ہیں تو وہ اپنا ثبوت پیش کرکے حاصل کرسکتا ہے۔
پولیس اپنی جانب سے تحقیقی کی کاروائی کو تیز کرتے ہوئے شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ مختصر وقت میں ہی اس شخص کا ویڈیو تلاش کر دلیا جس شخص کے جیب سے یہ رقم گری تھی، پولیس نے اس شخص کو آج پولیس اسٹیشن ڈوڈہ بلایا کر اس کی رقم اس کے حوالے کیا۔
محکمہ پولیس کے مطابق انکے اہلکار ضلع میں کافی متحرک ہیں اور کسی بھی حالات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی مدد کے لیے بھی ہمیشہ تیار رہتے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے میں جس شخص کے جیب سے پیسے گرے تھے ان کی شناخت عبدالحمید ہاشمی کے طور ہوئی ہے۔
عبدالحمید ہاشمی نے پولیس سے پانچ ہزار چار سو رقم حصول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ وقت میں اس قسم کی ایمانداری بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے کہ کوئی گرے ہوئے رقم کو واپس لوٹا دے۔