ڈوڈہ:پولیس نے کشتواڑ ضلع کے جوالپورہ علاقہ سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد کی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ شخص 28 اکتوبر کو ضلؑ ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقہ سے لاپتہ ہوا تھا۔Dead body of missing man found
پولیس ترجمان کے مطابق کشتواڑ پولیس نے 28 اکتوبر کو بھدرواہ کے محلہ سلطان پورہ کے رہنے والے اسحاق احمد گنائی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور سرچ آپریشن کے دوران ڈاگ اسکواڈز، ایس ڈی آر ایف اور ڈرون کی خدمات حاصل کیں۔