اردو

urdu

ETV Bharat / state

فارسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے ڈوڈہ میں میٹنگ

ضلع ڈوڈہ میں فارسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایکٹ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی ڈالی گئی، وہیں مختلف رہنمایانہ خطوط سمیت قواعد و ضوابط پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فارسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے ڈوڈہ میں میٹنگ منعقد
فارسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے ڈوڈہ میں میٹنگ منعقد

By

Published : Jan 7, 2021, 7:07 PM IST

ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے زیر اہتمام ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کی صدارت میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گرام پنچائت سطح پر جنگل حقوق ایکٹ (فارسٹ رائٹ ایکٹ) کی دفعات پر موثر عملدرآمد کمیٹیوں کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈی ایف او ڈوڈہ نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ایکٹ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی اور مختلف رہنما خطوط سمیت قواعد و ضوابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فارسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے ڈوڈہ میں میٹنگ منعقد

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی نے ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی اور متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ان دفعات کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کریں تاکہ ایکٹ کے مقصد کو من و عن لاگو کیا جا سکے۔

ڈی سی نے ورکشاپ میں آگاہ کیا کہ ایف آر اے آبائی زمینوں اور ان کی رہائش گاہوں پر جنگل کے رہائشیوں (ایس ٹی / او ٹی ایف ڈی) کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے، جن کو مناسب طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ اس میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کی بحالی کی ذمہ داری اور اختیارات بھی شامل ہیں۔

ڈی سی نے محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت کی کہ وہ رائٹس کمیٹی (ایف آر سی) کی تشکیل کے لئے پیر کے روز ضلع بھر میں گرام سبھا منعقد کروائیں، علاوہ ازیں ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی کو اپنے اپنے علاقوں میں گرام سبھا میں حصہ لینے کی تاکید کی گئی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ کمیٹی میں دس سے کم اور پندرہ سے زیادہ افراد کو شامل نہ کیا جائے اس کے علاوہ کمیٹی میں دو تہائی شیڈول قبائل ممبروں اور ایک تہائی خواتین ممبروں کو شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرمین، اے ڈی سی ڈوڈہ، اے ڈی سی بھدرواہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈوڈہ، اے سی آر ڈوڈہ، ایس ڈی ایمز، ریونیو افسران، بی ڈی او ایس اور رینج آفیسرز نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details