اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا گائیڈ لائن کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ

قصبہ ڈوڈہ میں کووڈ-19 کے رہنما خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کونسل ڈوڈہ کے صدر وید پرکاش گپتا کی سربراہی میں مارکیٹ کی چیکنگ کی گئی۔

mcd doda checking market to ensure corona guide lines
ڈوڈہ: کورونا گائیڈ لائن کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ

By

Published : May 6, 2021, 1:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بندشوں کا جائزہ لینے کے لیے میونسپل کونسل ڈوڈہ نے قصبہ کی مارکیٹ کا دورہ کیا۔

ڈوڈہ: کورونا گائیڈ لائن کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ

یہ چیکنگ میونسپل عملہ کے علاوہ کونسل کے صدر وید پرکاش گپتا کی سربراہی میں کی گئی۔ اس دوران متعدد دکاندار کووڈ۔19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

محکمہ بلدیہ نے تمام تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں اور اُسی دن اپنی دکان کو کھولیں جب اُن کی باری آتی ہے۔

اُنہوں نے تمام دکانداروں، ہوٹل مالکان، چائے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کوئی بھی حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اُس کی دکان سیز کرکے اُس کے اوپر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وید پرکاش گپتا نے بتایا کہ یہ مشکل گھڑی ہے اور ہم سب کو مل کر اس سے مقابلہ کرنا ہے، تمام لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں ہی رہنے کی کوشش کریں اور ضرورت پڑنے پر ہی گھر کی دہلیز کراس کریں، ایسا کرنے سے ہی اس مہلک وائرس کو روکا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو بھی لوگ قصبہ میں آتے ہیں وہ ماسک پہن کر رکھیں، اس کے علاوہ ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کرتے رہیں اور واپس گھر پہنچ کر کپڑے تبدیل کریں اور پانی سے خود کو اچھی طرح صاف کریں، کیونکہ ابھی تک اس وائرس کا علاج مکمل نہیں ہوا ہے، تب تک احتیاطی تدابیر پر ہی عمل کریں۔

جس طرح پچھلے برس لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا کی پہلی لہر کو شکست دی تھی لیکن اب دوسری لہر خطرناک ثابت ہو رہی ہے، ابھی بھی احتیاطی تدابیر والی حکمت عملی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details