گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے ایم بی بی ایس طلباء نے پچاس فیصدی نشستیں آل انڈیا کوٹہ میں ضم کرنے کے خلاف میک شفٹ کمپس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے یو ٹی حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے لگائے۔
طلباء نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام بُری طرح متاثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پہلے ہی میڈیکل اسٹریم کے لیے پی جی سیٹوں کی کمی کا سامنا کر رہا ہے اور "اب موجودہ سیٹیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت کھول دی گئی ہیں"جس سے اُن کا مستقبل تاریک میں نظر آرہا ہے۔
میڈیکل کالج ڈوڈہ کے احتجاج کر رہے طلباء نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آل انڈیا کوٹہ کا اگر نفاذ ہو جائے گا تو ہیلتھ نظام مفلوج ہو جائے گا۔