پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ شب آگ کی ہولناک وادارت میں ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹک اینڈ ایوالویشن عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
آگ کی واردات گزشتہ شب قریب گیارہ رونما ہوئی، بارش کے باوجود آگ نے مختصر وقت میں ہی پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ جب تک فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ موقع پر پہنچے آگ نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ لکڑی سے بنی عمارت میں لگی آگ کو قابو کرنے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو کافی مشقت کرنی پڑی۔