ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں قومی پولیس یادگاری دن منایا گیا۔ ہر سال 21 اکتوبر کو ان شہید پولیس اہلکاروں کے احترام اور خراج عقیدت کے طور پر یادگاری دن منایا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے قربانیاں دیں۔ Police Commemoration Day in Doda
Police Commemoration Day ڈوڈہ میں پولیس یادگاری دن منایا گیا - ڈوڈہ میں پولیس یادگاری دن
ڈی پی ایل ڈوڈہ میں پولیس یادگاری منایا گیا، اس دوران ایس ایس پی اور ڈی سی ڈوڈہ نے بہادر شہیدوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ Martyred Police Personnel Paid Tribute
اس یادگاری دن کے موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، جے کے پی ایس نے شہداء کے نام پڑھ کر سنائے اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔ اس دوران ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے ملک کی امن اور خوشحالی کے لیے اپنی عظیم قربانیاں دیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ نے افسروں اور جوانوں کو قوم پرستی کے جذبے کو ابھارنے اور ملک کے وقار اور ترقی کے لیے لگن و جوش کے ساتھ اپنا حصہ ڈالنے کا مشورہ دیا۔
پولیس اور سول انتظامیہ دونوں کے افسران اور پی آر آئی کے عہدیداروں نے بھی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کرکے اور بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ ضلع ڈوڈہ کے مختلف پولیس شہداء کے لواحقین خصوصی طور مدعو تھے اور انہوں نے بھی بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔