ڈوڈہ:چندی ماچھیل یاترا جموں سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ پہنچ اور ضلع کے رام لیلا میدان میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے یاترا کا روایتی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔ پر جوش مذہبی بجھ اور ’’جئے چندی ما، چندی ماتا کی‘‘ کے نعروے کے بیچ ڈوڈہ کے باشندوں نے چندی ماچھیل یاتریوں کا خیر مقدم کیا۔ یاترا میں بزرگ، خواتین اور بچوں کی بھی خاصی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن، ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم اور اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی نے ڈوڈہ کے وائی جنکشن پر یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
منتظمین کے مطابق رواں برس پہلی مرتبہ چندی ماچھیل یاترا جموں سے شروع کی گئی اور ڈوڈہ پہنچ کر رات بھر عقیدت مندوں نے روایتی پوجا پاٹ انجام دی گئی۔ یاترا میں شامل عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہر برس کی طرح امسال بھی مقامی باشندے یاترا کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے یاترا کے ذریعے امن و امان کی خواہش ظاہر کی۔