ڈوڈہ: ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے لو پیڈ ایمپلائز کام چھوڑ ہرتال پر ہیں۔ ’لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن‘ سے وابستہ ممبران نے ضلع میں خاموش احتجاج بھی درج کیا۔ ہڑتال کر رہے لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے ممبران نے حکومت سمیت محکمہ جل شکتی کے افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’حکام غریب عارضی ملازمین کا استحصال کر رہے ہیں۔‘‘ Low Paid Employees Stage Silent Protest
Pen Down Strike in Doda: ڈوڈہ میں لو پیڈ ایمپلائز کام چھوڑ ہڑتال پر
مظاہرین نے کہا کہ ''حکومت ہماری مستقل ملازمت کے حوالے سے لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سبب ہمیں کام چھوڑ ہڑتال کرنا پڑ رہا ہے۔'' Low Paid Employees on Pen Down Strike in Doda
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لو پیڈ ایمپلائز نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ مسلسل اور تندہی کے ساتھ محکمہ میں انتہائی قلیل اجرت پر کام کرتے آ رہے ہیں Low Paid Employees Pen Down Strike تاہم گذشتہ کئی برسوں بلکہ دہائیوں سے یومیہ اجرت پر کام کر رہے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
احتجاج کر رہے ملازمین کا کہنا ہے کہ ’’حکومت ہماری مستقل ملازمت کے حوالے سے لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سبب ہمیں کام چھوڑ ہڑتال کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کام چھوڑنا ہڑتال آخری راستہ ہے۔ اس سے قبل کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے رجوع کیا گیا تاہم ’’حکام خواب خرگوش میں محو ہیں۔‘‘