اردو

urdu

ETV Bharat / state

Low Paid Employees Federation Protest in Doda: ڈوڈہ میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج

لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن نے ضلع ڈوڈہ میں احتجاج Low Paid Employees Federation Protest in Dodaکے دوران میڈیکل الائونس کو 300روپے ماہانہ سے بڑھا کر تین ہزار روپے دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

By

Published : Mar 31, 2022, 5:14 PM IST

Low Paid Employees Federation Protest in Doda: ڈوڈہ میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج
Low Paid Employees Federation Protest in Doda: ڈوڈہ میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Low Paid Employees Federation Protest in Dodaاحتجاج میں آنگن واڑی ورکران صفائی کرم چاریوں سمیت مختلف محکمہ جات سے وابستہ ملازمین نے شرکت کی۔ احتجاجیوں نے قصبہ ڈوڈہ کے مختلف بازاروں، بس اسٹینڈ سے گزرتے ہوئے ریلی کا اہتمام کیا بعد ازاں ڈی سی آفس کے سامنے نعرے بازی اور جلسے کا بھی اہتمام کیا۔

ڈوڈہ میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج

احتجاج کر رہے ملازمین نے بتایا کہ سنہ 2010کے بعد سے مختلف محکمہ جات میں تعینات کیے گئے ملازمین کو پینشن اسکیم کے زمرے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ Low Paid Employees Federation Protest in Doda احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ بعض ریاستوں حتی کہ جموں و کشمیر کے بعض اضلاع میں بھی 2010کے بعد سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو پنشن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع ڈوڈہ کے ملازمین کو بھی پینشن اسکیم کے زمرے میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میڈیکل الائونس کے نام پر تین سو روپے دیے جا رہے ہیں۔ا نہوں نے میڈیکل الائونس کو 300روپے ماہانہ سے بڑھا کر تین ہزار روپے دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ سے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر اجرتوں میں اضافہ کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details