اردو

urdu

By

Published : Oct 7, 2020, 10:46 PM IST

ETV Bharat / state

'ٹھیکیداروں کی لاپرواہی سے لاکھوں کا نقصان'

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کیا کہ سڑک پر محکمہ نے ٹھیکیداروں کے ذریعے مٹی کے اوپر تارکول بچھانے کا عمل شروع کیا ہے۔

لاپرواہی سے لاکھوں کا نقصان
لاپرواہی سے لاکھوں کا نقصان

ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ کے ٹانٹہ سڑک پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع تو ہوا ہے لیکن متعلقہ تعمیراتی ایجنسی صرف سڑک کا رنگ بدل رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2008 میں اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا اور قریب بارہ برس بعد بلیک ٹاپنگ کا کام شروع ہوا ہے۔

لاپرواہی سے لاکھوں کا نقصان

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کیا کہ سڑک پر محکمہ نے ٹھیکیداروں کے ذریعے مٹی کے اوپر تارکول بچھانے کا عمل شروع کیا ہے۔ جس سے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہے۔ اس سے صرف سرکاری خزانے کی لوٹ کھسوٹ کی جا رہی ہے۔ سڑک پر تارکول ایسا بچھایا جا رہا ہے جو ہاتھ سے اکھڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار صرف اپنے مفاد کو نظر میں رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور کام ضابطہ کے برخلاف کیا جا رہا ہے۔ نائب سرپنچ پنچایت گوئلہ سجاد احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارہ برس گزرنے کے بعد کاہراہ ٹاٹنہ سڑک پر تار کول بچھانے کا کام شروع ہوا تھا وہ بھی ٹھیک نہیں کیا جا رہا ہے، ٹھیکیدار کام میں لاپرواہی برت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوچھ بھارت مشن تشہیری مہم تک محدود


اُنہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ اس لئے ضلع انتظامیہ و گورنر انتظامیہ اس کا سخت نوٹس لیں اور اگر ایسا ہی کام کرنا ہے تو پورے کام کو بند کر دیا جائے کیوں کی یہ علاقہ کے سادہ لوح عوام کے ساتھ بھدا مذاق ہے۔ اُنہوں نے سڑک کے کام میں متعلقین پر خرد برد کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details