اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندو بھلیسہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ - لاک ڈاؤن نافذ

انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ انتظامیہ یا پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندو بھلیسہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ
ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندو بھلیسہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

By

Published : Aug 20, 2020, 6:53 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے سب ڈیوژن گندو میں کورونا مثبت مریضوں کہ بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے گندو بھلیسہ کی تمام مارکیٹوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ایس ڈی پی او گندو نے عوام کے نام جاری ایک پیغام میں بتایا کہ علاقہ میں کورونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ایسی صورتحال میں عوام کو اس مہلک وائرس سے دور رکھنے کے لئے اگلے حکم نامہ تک دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اس دوران تمام کاروباری ادارے بند رہیں گے جبکہ سڑکوں پر کسی بھی قسم کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ بندشیں اس وائرس پو قابو پانے کے لئے عائد کی گئی ہیں تاکہ کورونا مثبت مریض کے ساتھ رابطہ میں آنے والوں کی آسانی کے ساتھ نشاندہی کرکے اُن کو قرنطینہ میں رکھا جائے۔

انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ انتظامیہ یا پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ لوگ گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاط برتیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر ہی عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details