اردو

urdu

ETV Bharat / state

Link Roads Closed Due to Heavy Snowfall: شدید برف باری کی وجہ سے بھلیسا اور تھاتری سمیت مختلف علاقوں میں لنک روڈ بند

ڈوڈہ ضلع میں واقع بھلیسا اور تھاتری میں انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں مسلسل برف باری کے درمیان برفانی تودے والے علاقوں کے قریب نہ جائیں۔

Link Roads Closed Due to Heavy Snowfall
شدید برف باری کی وجہ سے لنک روڈ بند

By

Published : Jan 6, 2022, 1:51 AM IST

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں واقع بھلیسا اور تھاتری سمیت دیگر علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی لنک سڑکیں بند ہوگئیں۔ اسی درمیان گندوہ پولیس کے جوانوں کو گنڈوہ میں لنک سڑکوں اور شاہراہوں سے پتھر ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا۔

شدید برف باری کی وجہ سے لنک روڈ بند

انتظامیہ نے بھلیسا اور تھاتری میں ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں مسلسل برف باری کے درمیان برفانی تودے والے علاقوں کے قریب نہ جائیں۔

تحصیلدار گندوہ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں کیونکہ علاقے میں مسلسل برف باری ہورہی ہے۔ تمام سب ڈویژنوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ برفانی تودے والے علاقوں کے قریب نہ بھٹکیں۔

مزید پڑھیں:

انتظامیہ کے مطابق حکام کو اسٹینڈ بائی آپریشن کے لیے تیار رہنے اور مشینری کو الرٹ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ برف باری سے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی پائپ لائنیں بھی منقطع ہو گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details