اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Adviser: لفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے ڈوڈہ میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا - Government Medical College Doda

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر (LG Adviser) راجیو رائے بھٹناگر نے ڈوڈہ میں میڈیکل کالج (Medical College Doda) کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کو جلد مکمل کرائیں۔

LG Advisor: Lieutenan
LG Advisor: Lieutenan

By

Published : Nov 26, 2021, 9:45 AM IST

ڈوڈہ: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر (LG Adviser) راجیو رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ (Government Medical College Doda) کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ پرنسپل سکریٹری تعمیرات عامہ کے علاوہ متعلقہ سنئیر افسران بھی موجود تھے۔

ویڈیو دیکھیے


اپنے دورے کے دوران مشیر بھٹناگر نے جی ایم سی کے مختلف حصوں جیسے انتظامیہ بلاک، بوائز اینڈ گرلز ہاسٹل، رہائشی بلاکس اور دیگر بیرونی ترقیاتی کاموں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران مشیر نے عمل درآمد ایجنسیوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری کاموں کی رفتار کو تیز کریں اور تعمیراتی عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔

لفٹینٹ گورنر کے مشیر نے ڈوڈہ مین جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

انہوں نے افسر سے کہا کہ وہ عمارتیں جو مکمل ہوچکی ہیں ان کے حوالے کریں تاکہ اِسے فعال بنایا جاسکے اور مطلوبہ مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ مشیر بھٹناگر نے افسران سے مزید کہا کہ وہ تعمیراتی سائٹ کا باقاعدہ دورہ کریں تاکہ کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جا سکے اور کام کا معیار برقرار رہے۔


مزید پڑھیں:

ہاسٹل کی عمارت پر جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے، مشیر بھٹناگر نے افسران کو ہدایت دی کہ پرنسپل کی نگرانی میں ہاسٹل کے اندرونی حصے کا صحیح طریقے سے جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق ضروری ترمیم کی جائے۔ انہوں نے ان سے ہاسٹل کی عمارت کو ترجیحی بنیادوں پر حوالے کرنے کو بھی کہا۔
دورے کے دوران، مشیر بھٹناگر نے اسپتال کے مختلف حصوں اور وارڈوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے حکام کے ساتھ ساتھ عملے سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہسپتال میں سہولیات کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت فراہم کی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details