جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محمکہ جل شکتی نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کیچ دی رین مہم‘‘ کا آغاز کیا گیا، اس موقع پر ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا، جس کا افتتاح ڈی ڈی سی چیئرپرسن دھننتر سنگھ نے کیا۔
اس موقع پر ماہرین نے انسانی زندگیوں میں پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اگر پانی کا صحیح طریقے سے تحفظ نہیں کیا گیا تو انسانی وجود خطرے میں پڑجائے گا۔
ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کے عالمی دن پر '’کیچ دی رین‘‘ کی مہم چلائی ہے جو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی ضلع ڈوڈہ میں بھی جاری رہی گی، جس کے تحت ضلع میں پانی کے تحفظ کی کوششوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔