اردو

urdu

ETV Bharat / state

Landmine Diffused in Doda: ڈوڈہ میں لینڈ مائن برآمد، فورسز نے ناکارہ بنا دیا - ڈوڈہ میں لینڈ مائن ناکارہ

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گھٹ روڈ پر بدھ کو ایک لینڈ مائن برآمد ہونے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے اسے ناکارہ بنا دیا۔ Landmine Diffused in Doda

Landmine Diffused in Doda: ڈوڈہ میں لینڈ مائن برآمد، فورسز نے ناکارہ بنا دیا
Landmine Diffused in Doda: ڈوڈہ میں لینڈ مائن برآمد، فورسز نے ناکارہ بنا دیا

By

Published : Apr 14, 2022, 3:07 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے گھٹ روڈ میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب لوگوں نے روڑ پر ایک مشکوک بیگ دیکھا۔ بیگ کی اطلاع فوری طور حفاظتی اہلکاروں کو دی گئی۔ حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکوڈ کو طلب کیا، جنہوں نے فوری طور بیگ کا معائنہ کرکے اس میں موجود لینڈ مائن کو ناکارہ بنانے کی کارروائی شروع کر دی۔ Landmine Diffused in Doda

ڈوڈہ میں لینڈ مائن برآمد، فورسز نے ناکارہ بنا دیا

لینڈ مائن کو ناکارہ بنانے کی کارروائی دیر رات تک جاری رہی اور اس دوران گھٹ روڈ پر راہگیروں، ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کو احتیاطاً معطل کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دیر رات گئے لینڈ مائن کو ناکارہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ کو سنہ 2011 میں عسکریت پسندی سے پاک علاقہ قرار دیا گیا تھا۔ لینڈ مائن کی موجودگی سے ضلع میں عسکریت پسندی کے مکمل خاتمے پر سوالیہ نشان عائد ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details