اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demand for Storage of Rations: کاستی گڑھ کے ڈی ڈی سی چیرمین نے راشن ذخیرہ کرنے کا مطالبہ کیا - کاستی گڑھ میں خاکی تیل کی سپلائی کا مطالبہ

کاستی گڑھ کے ڈی ڈی سی چئیرمین عبدالغنی نے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ تمام راشن اسٹورز پر موسم سرما کے راشن کو ذخیرہ کیا جائے اور تیل خاکی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کاستی گڑھ کے بیشتر دیہات میں راشن کی قلت پائی گئی ہے۔ Kastigarh BDC Chairman Demand

کاستی گڑھ  میں راشن ذخیرہ کرنے اور خاکی تیل کی سپلائی کا مطالبہ
کاستی گڑھ میں راشن ذخیرہ کرنے اور خاکی تیل کی سپلائی کا مطالبہ

By

Published : Jan 13, 2022, 2:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈوہ کے گاؤں کاستی گڑھ کے بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل چئیرمین( بی ڈی سی) عبدالغنی بٹ نے موسم سرما کے وقت کاستی گڑھ عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے انتظامیہ سے عوام کی پریشانی کو دور کرنے کی اپیل کی۔ Kastigarh BDC Chairman Abdul Ghani Demand

ڈوڈہ میں بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل چئیرمین کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں موسم سرما کے لئے وافر مقدار میں راشن ذخیرہ کیا جائے۔ پہلے موسم سرما کا راشن برفباری سے قبل ہی ذخیرہ کیا جاتا تھا اور برف کے دوران جب رابطہ سڑکیں بند ہو جاتی تھیں اُس وقت لوگوں کو راشن کی قلّت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اس سال انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کاستی گڑھ کے بیشتر دیہات میں راشن کی قلّت پائی گئی۔ Abdul Gani Demands to Store Winter Ration in Kastigarh

بی ڈی سی چئیرمین نے مزید بتایا کہ ضلع ڈوڈہ میں برفباری کے دوران بجلی کا نظام بُری طرح متاثر ہوا ہے اور برفباری رکنے کے چار روز بعد بھی بجلی مکمل بحال نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں تیل خاکی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں دوگناہ اضافہ ہوا ہے۔ ضلع میں تیل خاکی کی سپلائی نا معلوم وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے ۔ Abdul Gani Demands to Supply Kerosene oil in Doda Katigarh

انہوں نے مزید بتایا کہ برفباری کے دوران پہلے بیشتر لوگ روشنی اور کھانا پکانے کے لئے تیل خاکی کا استعمال کرتے تھے ۔جس وجہ سے لوگوں کو بجلی کی ضرورت کم پڑتی تھی۔ اس لئے ضلع بھر میں ترجیح بنیاد پر تیل خاکی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔ کاستی گڑھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے اور بیشتر اوقات میں بجلی آتی ہے پھر چلی جاتی ہے اس لیے ضلع کے غریب صارفین کا تین مہینے کا بجلی کرایہ معاف کیا جائے۔

کاستی گڑھ میں راشن ذخیرہ کرنے اور خاکی تیل کی سپلائی کا مطالبہ

بٹ نے کاستی گڑھ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بڑف ہٹانے اور ملبہ و چٹانوں کی وجہ سے بند ہوئی سڑکوں کو صاف کرنے پر محکمہ تعمیرات عامہ ڈوڈہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے کام کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:Tourist in Pahalgam: پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details