اردو

urdu

ETV Bharat / state

دریائے چناب میں جلد شروع ہوگی واٹر رافٹنگ - واٹر رافٹنگ

Doda White water raftingڈوڈہ میں دریائے چناب پر وائٹ واٹر رافٹنگ کے ٹرائیل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا اور جلد ہی، انتظامیہ کے مطابق، پہاڑی ضلع میں بھی ایڈونچر ٹورزم کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

دریائے چناب میں جلد شروع ہوگی واٹر رافٹنگ
دریائے چناب میں جلد شروع ہوگی واٹر رافٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 7:57 PM IST

دریائے چناب میں جلد شروع ہوگی واٹر رافٹنگ

ڈوڈہ (جموں کشمیر) :یونین ٹیریٹری میں سیاحت خاص کر ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ اور بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور واٹر رافٹنگ کو ممکن بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر، ہرویندر سنگھ کی نگرانی میں دریائے چناب میں ٹھٹھری، شبنوٹ سے کرارا تک تربیت یافتہ نوجوانوں نے وائٹ واٹر رافٹنگ کا کامیابی کے ساتھ ٹرائل مکمل کیا۔ ٹرائل ٹریننگ کے دوران مقامی لوگوں کی خاصی تعداد کے علاوہ انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

ٹرائل کے بعد میڈیا نمائندوں کےس اتھ بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے کہا کہ ’’آج کا ٹرائل کامیاب رہا ہے اور دریائے چناب پر واقع یہ جگہ واٹر رافٹنگ کے لیے بہت ہی زیادہ موزوں ہے اور جلد شیبنوٹ، ڈوڈہ میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی اور یہاں بھی واٹر رافٹنگ کے لئے انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر رافٹنگ کے شوقین لوگ ضلع ڈوڈہ میں تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں یہاں رافٹنگ سے لطف اندوز ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:’کشمیر میں ایڈونچر ٹورزم کو مزید وسعت دی جائے‘

ڈی سی ڈوڈہ نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ سیاحت خاص کر اینڈونچر ٹورزم کے فروغ کے لیے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ محکمہ سیاحت سمیت یو ٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع کے دیگر ایسے مقامات کی نہ صرف نشاندہی بلکہ انہیں سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہیں جہاں سیاحتی سرگرمیاں انجام دی جا سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details