اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھدرواہ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ - جموں و کشمیر کے گورنر

جموں و کشمیر کے گورنر کے صلاح کار کے وجے کمار اور فاروق خان نے بھدرواہ کا دورہ کر کے ضلع انتظامیہ اور فوجی و نیم فوجی افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

بھدرواہ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

By

Published : Aug 7, 2019, 9:27 PM IST

کے وجے کمار نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کی۔

بھدرواہ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

بھدرواہ میں آج تیسرے روز بھی کرفیو جاری رہا۔ بندشیں عائد ہونے کی وجہ سے تمام تعلیمی و کاروباری اِدارے بند ہیں جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین بھی غیر حاضر رہے۔

کرفیو کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ لوگوں کو اشیائے خوردنی کی خرید و فروخت میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دودھ سزیوں کی شدید قلّت پائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو قصّبہ میں تعینات کیا گیا ہے گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کی وجہ سے شہر اور دیہات کا رابطہ مکمل طور منقطع ہو گیا جبکہ تیسرے روز بھی موبائل انٹرنیٹ اور فون کال سروس بھی معطل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details